ملک بھر میں شدید سردی کی لہر

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح مطلع جزوی ابر آلود رہا جس سے کُہر کی شدت میں کمی ہوئی۔ اسلام آباد ک درجہ حرارت صبح کے وقت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان میں متعدد مقامات پر دھند پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، اور جیکب آباد کے بعض علاقوں میں دھند پڑی ہے۔

کراچی کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ25 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیراور  گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم جیوانی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں