مشرف کے خلاف فیصلے کے دور رس اثرات ہونگے،سراج الحق

فوٹو: فائل


مردان: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے دور رس اثرات ہونگے۔

مردان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو ملک واپس لائے۔

سراج الحق نے کہا کہ فیصلے سے تاثر قائم ہوا کہ عدالتیں چھوٹے بڑے کو یکساں سنتی ہیں۔آئین توڑنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ قوم کو عدالتوں کے پھیچے کھڑا ہونا چاہیے۔ حکومت نے فیصلے نہ آنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت بہترین انتقام ہے، مشرف کیخلاف فیصلے پر بلاول کا رد عمل

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں عوام کی بات نہیں ہوتی ہے۔ حکومت کی سمت معلوم نہیں ہے۔ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ فیصلوں پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سیاست افراد اور چند خاندانوں کے گرد گھوم رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خاب کے باہر جانے کا وقت تھا تو وہ ملک میں بیٹھے رہے۔ ملک دلدل میں پھنس چکا ہے۔ عوام مایوس اور جمہورت کے بارے فکرمند ہے سراج الحق


متعلقہ خبریں