شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلر (ایف سی) کی چوکی پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی خیبر پختونخوا کے 31 سالہ لانس نائیک محمد عمران شہید ہو گئے جبکہ ایف سی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو افسر زخمی

اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران شادی شدہ تھے اور ان کا تعلق جمرود سے تھا۔


متعلقہ خبریں