ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے، نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد: موٹرسائیکل تیز دوڑائی تو 1500، گاڑی تیز چلائی تو 2500 اور گنجائش سے زائد افراد بٹھائے تو دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانے ہوں گے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق غلط اوور ٹیکنگ پر کار اور موٹر سائیکل کو 1500 ،1500 جبکہ کمرشل گاڑی کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

غلط ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل کو پانچ ہزار اور کمرشل گاڑی کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

غلط یو ٹرن لینے پر کار اور موٹرسائیکل کو ایک ہزار جبکہ کمرشل گاڑی کو تین ہزار، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار ڈرائیورکو 1500 اور کمرشل گاڑی کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوور لوڈنگ پر 10 ہزار روپے اور غلط پارکنگ پر 750 روپے جرمانہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں