’ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں‘

’ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں‘

فائل فوٹو


پشاور: جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں اس لیے وزیر اعظم میانوالی اور وزیر اعلیٰ سوات کے دورے کرنے لگے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جہاں بھی گئے شرمندگی کی داستان چھوڑ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق کی لیکن وزیراعظم نے ان کے خلاف شرمناک الفاظ استعمال کئے اور عمران خان نے ججوں کے بارے میں بھی نامناسب لہجہ استعمال کررہے ہیں۔

دو تین ماہ بعد الیکشن ہوسکتے ہیں؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اکرم خان درانی کا کہنا تھا  اتنا زیادہ وقت نہ دیں حکمرانوں کو ورنہ ٹماٹر 500 روپے کلو ہوجائے گا۔

سینیٹ کی ایک خالی نشست پر جاری انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا حق ہے اور فرزند علی وزیر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف اسمبلی کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مقابلہ کررہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں