کروڑوں روپے کی کرپشن کے قیدیوں کو حکومت نے رہائی دلوا دی

فوٹو: فائل


لاہور: حکومت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو سرکاری خزانے سے رقم ادا کر کے رہائی دلوا دی۔

ہم نیوز نے پنجاب کی جیلوں میں بھاری جرمانوں میں قید مجرموں کی رہائی کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے جرمانہ ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے سزا کاٹنے والوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم کے حکم کے بعد محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی حکومت کو 90 قیدیوں کی فہرست بھجوائی گئی۔ محکمہ داخلہ نے جلد بازی میں 8 ایسے قیدیوں کے نام بھی شامل کر دیے جنہوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا تھا اور ان پر جرمانے کی مد میں واجب الادا رقم 8 کروڑ روپے تھی۔

فہرست میں شامل ہونے والے 8 قیدیوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا اور ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمات رجسٹرڈ کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، عمران خان

ایف آئی اے کے قیدی راجہ عرفان سکندر کو 2 کروڑ 52 لاکھ 79 ہزار روپے، محمد ندیم کو 2 کروڑ 87 لاکھ اورمشتاق حسین کو 2 کروڑ 32 لاکھ ادا کر کے رہائی دلوائی گئی۔ تمام قیدیوں کی رہائی کی کاغذی کارروائی کوٹ لکھپت جیل سے کی گئی۔


متعلقہ خبریں