امریکہ الزام لگاتے ہوئے احتیاط کرے، چین کے سفیر یاؤ جنگ کا مشورہ

پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

اسلام آباد: چین کے سفیر یاؤ جنگ نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام لگاتے ہوئے احتیاط کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے سی پیک پر بات کی جس پر میں حیران ہوں۔

یاؤ جنگ اور سی پیک

ہم نیوز کے مطابق وہ پانچویں سی پیک میڈیا فورم میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ذرائع ابلاغ اہم کردارادا کرتا ہے کیونکہ عوام الناس تک وہی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے بجلی ٹیرف کے متعلق جو بات کی ہے وہ میرے لیے حیرانگی کا سبب ہے کیونکہ سی پیک کے تحت پاور منصوبے اپنے ٹیرف کے اعتبار سے سب سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس درست معلومات نہ ہوں تو سی پیک میں کرپشن کی بات کرنا سب سے آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو نیب سمیت سب نے چیک کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس میں کوئی کرپشن سامنے نہیں آئی ہے۔

سی پیک پراجیکٹس میں تاخیر: حکومتی رکن اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر بھی بات کی جس کی لاگت 9 ارب ڈالرز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک تخمینہ ہےاور ایم ایل ون ابھی بھی زیر بحث ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو ایم ایل ون کے تخمینے پر بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے دفتر کو زیب نہیں دیتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ سپر پاو ہے اور د نیا میں امن و استحکام امریکہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو دو حکومتوں اور لیڈر شپ کی جانب سے سپورٹ کیا گیا۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر عمل درآمد کرانے میں ہم ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین وہ پہلا ملک تھا جس نے زلزلے میں پاکستان کی معاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے پاور پلانٹ کم ترین ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر پیش رفت کے بارے میں دونوں ممالک میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا اگلہ مرحلہ صنعتی تعاون کو فروغ دے گا۔


متعلقہ خبریں