میاں نواز شریف کا لندن کے اسپتال میں آج معائنہ ہو گا

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

لندن: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ایون فیلڈ فلیٹ میں اپنے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے گھر مقیم ہیں جہاں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مسلسل طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ فلیٹ میں میاں نوازشریف کی صحت کا معائنہ کرنے کے لیے طبی آلات موجود ہیں، ان کا بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور شوگر کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

میاں نواز شریف کے بھائی میاں شہباز شریف بھی بڑے بھائی کی عیادت کے لئے موجود ہیں، جبکہ ان کی عیادت کے لئے ہاتھوں میں پھول اور جلد صحت یابی کے پیغامات لیے لوگوں کی آمدورفت جاری ہے۔

آج میاں محمد نوازشریف کا گائیز ہسپتال میں دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، ڈاکٹر عدنان کے مطابق بہتر علاج کے لئے مرض کی تشخیص پہلا مرحلہ ہے۔

مرض کی تشخیص کے لئے بائیو آپسی، پی ای ٹی سکین سمیت ہیما ٹالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ سے مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بعد سابق وزیراعظم کو ضمانتی بانڈز کے بغیر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی.

عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا تھا کہ ہم اس معاملے کو انسانی حقوق کا کیس سمجھتے ہیں، مریض کو حق ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق دنیا بھر سے علاج کرا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں