’ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو خطرہ نہیں‘

’ غیر فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو خطرہ نہیں‘

فائل


اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سبق وکیل اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب فیصل حسین چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے حکمران جماعت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا ہے اور سپریم کورٹ 2018 میں حنیف عباسی کیس میں واضع کر چکی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کو وفاقی حکومت دیکھنے کا اختیار رکھتی ہے لیکن میڈیا میں کچھ دوست پرانے اور ختم شدہ  قانون کا حوالہ دے رہے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنما بھی اسی پرانے قانون کا حوالہ دے رہے ہیں جو اب موجود نہیں، سیاسی جماعتیں جمہوری نظام کا ستون ہوتی ہیں اور اس کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا

انہوں نے کہا کہ جس طرح کا تاثر بنایا جا رہا ہے وہ درست نہیں۔ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کو بھی دیکھا جائے۔ جب ایک سیاسی جماعت کا کیس لیا جائے گا تو پھر یہ تاثر جائے گا کہ ایک جماعت کو نشانہ بنا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر باقی جماعتوں کی کیس کو سننے سے تنقید کا عنصر ختم ہو جائے گا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی سماعت کے بعد بھی بہت منازل طہ کرنی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں