شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 27ویں اور اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔
پشاور زلمی سے شکست کھانے کے بعد کراچی کنگز کے پاس پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے آخری موقع باقی ہے۔ کنگز کو 16 مارچ کو شیڈول کیے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دینی ہو گی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک اور امتحان سے گزرنا ہوگا۔ سیمی الیون کو 16 مارچ کو ہی کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دینا ہوگی۔
قلندرز کے خلاف شکست زلمی کو ایونٹ سے اپنا بوریا بستر سمیٹنے پر مجبور کر دے گی۔
دوسری اننگ
ایونٹ کے 27 ویں میچ میں زلمی کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں کنگز بلے باز جم کر نہ کھیل سکے۔
کنگز کی پہلی وکٹ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ اوپنر جو ڈینلے 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
OUT! 2.3 Hasan Ali to Joe Denly
Watch ball by ball highlights at https://t.co/H3gfqfofS8#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/g0DLyedkxU— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
دوسری وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کولن انگرام ساتھی کھلاڑی کی دیکھا دیکھی آٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
OUT! 4.6 Wahab Riaz to Colin Ingram
Watch ball by ball highlights at https://t.co/H3gfqfofS8#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/7bBu2GqTN4— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
کپتان اوئن مورگن اوپنر بیٹسمین بابر اعظم کا ساتھ دینے میدان میں آئے تو صرف پانچ رنز بنا کر لیام ڈاؤسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 7.1 Liam Dawson to Eoin Morgan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/H3gfqfofS8#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/QSzQ0N7eE6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
اسی دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔
اوئن مورگن کے بعد شاہد آفریدی میدان میں آئے تو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔
And Boom Boom @SAfridiOfficial has arrived in Sharjah!
Three 6s in the over. #DeDhanaDhan Afridi. #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/xOIs84NqmH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
آفریدی آٹھویں گیند پر ہی لیام ڈاؤسن کی گیند باؤنڈری سے پار پہنچانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
The Afridi cameo is over!
Game. Set and Match for @PeshawarZalmi?
KK 100 for 5 after 15 overs#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #PZvKK pic.twitter.com/pI1zx9dtd6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 118 تھا۔ بابر نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 66 رنز بنائے۔
OUT! 16.4 Wahab Riaz to Babar Azam
Watch ball by ball highlights at https://t.co/sKfzlBLO7V#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/7AKARtvh9z— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 15, 2018
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 16 اور اسامہ میر نو رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔
زلمی کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے تین اور عمید آصف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پہلی اننگ
میچ کے آغاز میں زلمی کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
زلمی اوپنرز کامران اکمل اور محمد حفیظ میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کے لیے صرف تین رنز کی پارٹنرشپ قائم کر سکے۔
Dream start for @KarachiKingsARY
Nightmare for Hafeez #DeDhanDan Karachi! #PZVKK #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/xyqSy6W51w— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے عثمان خان شنواری کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
کامران اکمل نے دوسرے آنے والے بلے باز ڈیوائن اسمتھ کے ساتھ مل کر کھیل آگے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 43 رنز جوڑے۔
ڈیوائن اسمتھ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ اسمتھ 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 7.2 Shahid Afridi to Dwayne Smith
Watch ball by ball highlights at https://t.co/H3gfqfofS8#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/77lpWj5mOZ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
اوپنر کامران اکمل نے اس دوران 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔
50 comes up for Kamran Akmal!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/H3gfqfofS8#PZvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/h5zFPKg83G— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2018
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رکی ویسلز تھے۔ ویسلز گیارہ رنز بنا کر روی بوپارا کی گیند کا شکار بنے۔
زلمی کو پانچواں جھٹکا 118 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ کامران اکمل 75 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر روی بوپارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور کی جانب سے کامران اکمل 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر بلے باز نے چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگ مکمل کی۔
32 رنز کے انفرادی اسکور پرکامران اکمل کا کیچ کولن انگرام نے ڈراپ کیا۔
کامران اکمل آؤٹ ہوئے تو سعد نسیم نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 160 تک پہنچایا۔
سعد نسیم 35 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کا تیسرا شکار بنے۔
پشاور کی جانب سے ڈیرن سیمی نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ کپتان نے چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اپنی اننگ مکمل کی۔
آخری اوور کی آخری گیند پر لیام ڈاؤسن دو رنز کے انفرادی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
کراچی کی جانب سے عثمان خان شنواری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے چار اوورز کرا کر گیارہ رنز دیے۔