پی ٹی آئی حکومت سے سندھ کے لوگ بہت تنگ ہیں، پیر صاحب پگارا

پی ٹی آئی حکومت سے سندھ کے لوگ بہت تنگ ہیں، پیر صاحب پگارا

کراچی: گرانڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سے تو کوئی امید نہیں تھی لیکن وفاقی حکومت سے ضرور تھی مگر بدقسمتی سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تو حال احوال بھی نہیں پوچھا۔

جی ڈی اے نے وفاقی اداروں اور احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ مانگ لیا

ہم نیوز کے مطابق پیر صاحب پگارا نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے بہت تنگ ہیں کیونکہ مہنگائی اور بیروزگاری بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی پی ٹی آئی کے خلاف انتخاب نہیں لڑتے ہیں البتہ پی پی پی کے خلاف انتخاب ضرور لڑتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ پر کڑی نکتہ چینی کی اورکہا کہ صوبائی حکومت کا کوئی محکمہ اپنے پاؤں پہ کھڑا ہوا نہیں ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے مسئلے پر بھی حکومت سندھ نے کچھ نہیں کیا۔

حروں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے ہمارا موسم تبدیل ہوگیا ہے لیکن بدقسمتی سے کسانوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی ہے کیونکہ محکمہ زراعت رہنمائی فراہم نہیں کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تو محکمہ زراعت کا وجود ہی نہیں ہے۔

ایڈز سے بچاؤ : عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

پیر صاحب پگارا نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو قحط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصل صورتحال کا شہر والوں کو اندازہ نہیں ہے مگر ہم جو فصل لگارہے ہیں ان کو بہت نقصان ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ہے لیکن گندم کی جو قیمت حکومت سندھ نے لگائی ہے وہ اس کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔

جی ڈی اے کے سربراہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی زمینوں پر قبضہ ہوگیا جس پرفائرنگ ہوئی تو یہ غلط بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جتوئی صاحب کی زمین پر بھی قبضہ کرنے آئے تھے مگر انہوں نے بھگا دیا تھا۔

کراچی: سیاسی طور پر خاموش عشرت العباد کا متحرک ہونا معنی خیز ہے؟

ہم نیوز کے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کو پریشان کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حساب کرنا ہے تو سب کا فرق کریں اور اس میں چھوٹے بڑے کا فرق نہ کریں۔


متعلقہ خبریں