سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں اور واپس آئیں، عمران خان

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں اور پرفارم کر کے واپس آئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے چھٹی کے دن اپنے قریبی دوستوں سے گپ شپ کی۔ وزیر اعظم کی سیاست کے ساتھ کرکٹ کے معاملات پر بھی گہری نظر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے اور نئے ڈومیسٹک سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے۔ سرفراز اچھا کرکٹر ہے وہ کم بیک کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں بلکہ ایک روزہ میچ اور ٹیسٹ میچ سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے شطرنج میں بھی کامیابی حاصل کر لی

وزیر اعظم عمران خان نے مصباح الحق کی تعیناتی کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نیک اور ایماندار کھلاڑی ہیں۔ مصباح الحق میں قابلیت ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ کے لیے مصباح الحق بہتر ثابت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں