لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب نہ امپائر کی انگلی، نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔
بلاول کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تبدیلی تو پسند آئی آپ نے رومن اردو میں لکھنا سیکھ لیا ہے۔
My question still stands; tabdelee pasand ayee? Ab Na umpire ki ungli, na jaili tabdelee, sirif aur sirf awam ki marzi chalaygee. #gameoverselected pic.twitter.com/KJujnbl7wK
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 17, 2019
انہوں نے کہا کہ جونئر زرداری لگے رہیں، ایک روز والد کے سیاسی حصار سے بھی نکل ہی جائیں گے، آپ کوبار بار لانچ کرنےکی کوششوں میں مسلسل ناکامی ہو رہی ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سیلیکشن کے حوالے سے جملہ بازی سے قبل ذرا اپنی پارٹی کا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں، جونیئر زرداری نے خود کیسے اسٹارٹ لیا اور پرچی پر کیسے آئے۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تو 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں۔