کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر بالخصوص اسلامی ملکوں سے تجارت کا خواہاں ہے۔
کراچی میں اسلامک چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اپنی مجموعی تجارت میں سالانہ چار فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں۔ مل کر کام کریں گے تو ہمارا خطہ مضبوط ہوگا۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیوں سے متعلق پاکستان کی درجہ بندی میں مزید بہتری آئےگی۔ کاروبار میں درپیش مشکلات دور کررہے ہیں۔ کاروبار میں آسانیوں کی درجہ بندی میں مزید بہتری لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز
عبدالرزاق داود نے کہا کہ اس وقت صنعت کو سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ گیس اور بجلی کے بھی مسائل ہیں۔،اس پر کام کررہے ہیں۔۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد معلومات دینا تھا۔ اس تقریب سے شہر قائد کا دنیا بھر میں مثبت تصور یعنی امیج جائےگا۔