جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے دوبارہ بند

بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، 3 کشمیری شہید | urduhumnews.wpengine.com

جموں:ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی جس کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں درماند ہوگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ سے پیوستہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ یعنی راستہ نہ ملنے کے باعث بلاک ہوگئیں ہیں۔

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کرنے ولی تعمیراتی کمپنیاں غیر قانونی طور سے کٹائی کر کے مسافروں کے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘


متعلقہ خبریں