پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقہ چمکنی میں دلزاک روڈ کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم غنی خان جاںبر نہ ہو سکے۔
فائرنگ کار پر کی گئی جس سے فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سرچ آپریشن سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو معاملے کی تفتیش جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔