ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ


شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے پہلے سات میچز کھیلے ہیں۔ مصباح الیون نے پانچ میچز میں کامیابی اپنے نام کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہے۔ دوسری طرف پہلی پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بھی دس پوائنٹس ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہترین رن ریٹ کی وجہ سے ٹیبل کے ٹاپ پر براجمان ہے۔

چوتھے نمبر پر موجود ملتان سلطانز کے پاس پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنےکا اہم موقع ہے۔ ڈیبیو ٹیم نے ایونٹ میں نو میچز کھیلے ہیں۔ جن میں چار میچز میں کامیابی، چار میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے میچز اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں 18 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پلے آف میچ کھیلیں گی۔ میچ کے فاتح ٹیم براہ راست کراچی میں ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

دونوں ٹاپ ٹیموں کے پاس پلے آف ہارنے کے بعد ایک اور موقع بھی ہوگا۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس (نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں