مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کے 100 دن مکمل، دنیا خاموش تماشائی

بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مظلوم خواتین

فائل فوٹو


مظفر آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے کرفیو کو سو دن مکمل ہو گئے ہیں۔

وادی چنار کے باسی بےبسی کی تصویر بنے دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں جو کہ اب تک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس دن کی مناسب سے عالمی برادی کی توجہ وادی چنار کی مخدوش حالت کی طرف مبذول کرانے کے آزادکشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

عوام احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے شاہراہوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف نعرے درج ہیں۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور مقبوضہ وادی کے فوجی محاصرے کے خلاف علامتی ہتھکڑیاں باندھ رکھی ہیں۔

سراپا احتجاج عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے ہزاروں بے گناہ نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قید میں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے مگر دنیا خاموش ہے، بچوں کو دودھ نہیں مل پارہا جو کہ منظم نسل کشی کے مترادف ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ 100 دن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں مگر دنیا خاموش ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے۔


متعلقہ خبریں