سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

انٹرا افغان مذاکرات مزید مشکل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کا ازالہ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمیٹی کی سربراہی 20 گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریں گے۔ کمیٹی متعین کردہ افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔

قائم کردہ کمیٹی اب تک کی تمام حل اور غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشاند ہی بھی کرے گی جبکہ کمیٹی بہترین اور بدترین کارکردگی کے ذمہ دار افسران کا بھی تعین کرے گی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں کی کمیٹیاں30 یوم میں وزیر اعظم عمران خان کو اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گی اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی تھیں اور شکایات کا حل افسران بالا کے بجائے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کیا جا رہا تھا جبکہ افسران کے پاس شکایات کے حل کا کوئی بھی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا اور شکایات کے حل کا فیصلہ غیر متعلقہ افراد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے، سینئر صحافی

وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کو ردعمل دینے میں غیر ضروری وقت ضائع کیا جاتا ہے اور ریلیف نہ کیے جانے کی ٹھوس وجوہات بھی نہیں بتائی جاتیں۔ جن شکایات پر ریلیف دیا گیا وہاں بھی صورتحال مختلف تھی۔ شکایات کے حل کا بیان بھی اکثر گمراہ کن ہو تا ہے۔

وزیر اعظم نے تمام وزراتوں، محکموں اور اداروں کو جائزہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں