میٹرو بس سروس معطل: آزادی مارچ کے شرکاء نے میٹرو اسٹیشنز کو اپنی آرام گاہ بنا لیا


اسلام آباد: ایک طرف اسلام اور راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس سروس معطل ہونے سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں شریک افراد نے میٹرو بس اسٹیشنز کو اپنی آرام گاہ بنا لیا ہے۔

آزاردی مارچ کے شرکاء جلسہ ختم ہوتے ہی رات کو پشاور موڑ اور کشمیر ہائی وے پر قائم میٹرو بس اسٹیشنز کا رخ کر لیتے ہیں اور وہاں پہ قائم خیموں میں قیام کر لیتے ہیں۔

پشاور موڑ اور کشمیر ہائی وے پر قائم میٹرو بس اسٹیشنز قیام گاہ کا منظر نامہ پیش کرنے لگے ہیں جہاں آزادی مارچ کے شرکاء ٹھٹھرتی سرد راتیں ان خیموں میں بسر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے خاندان کا ایک بچہ بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں

سرد موسم میں سینکڑوں افراد میٹرو اسٹیشنز کے اندر بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے بارش ہو یا سرد موسم یہ جگہ ان کے لیے بہترین آرام گاہ ہے۔


متعلقہ خبریں