اسکردو: بلتستان کے دور افتادہ گاؤں گلتری سے سکردو جاتے ہوئے مسافر گاڑی لاپتہ ہوگئی ہے۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن سے پچھلے 36 گھنٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
رشتہ داروں کے مطابق لااپتہ افراد دیوسائی کے راستے سکردو جارہے تھے۔ لاپتہ افراد کو گلتری سے نکلے ہوئے 36 گھنٹے گزر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو کے نواح میں واقع دیو مالائی جھیل سدپارہ
لاپتہ افراد کے رشتہ دار فدا حسین کے مطابق 37 گھنٹے قبل لاپتہ افراد سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔ ان کے مطابق دیوسائی میں اس وقت شدید برف باری جاری ہے۔
لاپتہ افراد کے رشتہ دار مقامی انتظامیہ سے مدد طلب کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے آفس پہنچ گئے ہیں۔