دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔
لاہور قلندرزکے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قلندرز مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ دوسری طرف کنگزنو پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
#Qalandars are up against @KarachiKingsARY tonight. Atmosphere will be amazing, can’t wait !!#DamaDamMast #KKvLQ pic.twitter.com/IGlfh1k21H
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 11, 2018
دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرتی لاہور ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ قلندرز نے اب تک 7 میچز کھیلے۔ ٹیم کو چھ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب کہ ایک میچ میں ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔
کراچی کنگز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں۔ عماد الیون کو 4 میچز میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر
لاہور قلندرز:
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔
کراچی کنگز
عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔