دھرنے و احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔ رحمان ملک کا دعویٰ

دھرنے و احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔ رحمان ملک کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مجھے تو آزادی مارچ پارلیمنٹ ہاؤس سے نظر نہیں آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو دنوں میں شاید بالکل بھی نظر نہ آئے۔

بلاول بھٹو نے جے یو آئی کے دھرنے میں شرکت بارے کارکنان سے رائے مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے دھرنے و احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے اپنی عملی زندگی کی ابتدا کرنے والے رحمان ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنا مذہبی کارڈ پر شروع ہوا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا اختتام مذہبی کارڈ پر ہوتا ہے یا سیاسی کارڈ پر؟

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ حکومت دھرنا مذہبی کارڈ پہ ختم کراتی ہے اور یا سیاسی کارڈ پہ اس کا اختتام کراتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارڈ استعمال کرنے کے خلاف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مذہبی کارڈ کا استعمال نہ کیا جائے۔

جے یو آئی ف  کا دھرنا: سستے بازاروں سے وابستہ ہزاروں مزدوروں،اسٹال ہولڈرز کا کاروبار ٹھپ

پاکستان پیپلزپارٹی بحیثیت سیاسی جماعت  آزادی مارچ کے ساتھ ابتدا سے ہے لیکن اس نے ابتدا ہی میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ کسی بھی دھرنے میں ساتھ نہیں دے گی۔ اس ضمن میں تاحال پارٹی اپنے سابقہ مؤقف پر قائم دکھائی دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں