اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے وفاقی داروالحکومت میں پڑاؤ ڈالے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج بھی پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول ترین رہنما ہیں اور اپوزیشن کا ان کی استعفے کا مطالبہ بلا جواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ:’موجودہ حکمرانوں کو قبول نہیں کریں گے‘
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج اپوزیشن نے ہر معاہدے سے لاتعلقی کااعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ عالم دین اگر وعدہ خلافی کرے تو یہ ناقابل معافی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کی خاطر اسلام کے بنیادی اصولوں کی نفی کرنا المیہ ہے۔ قوم نے دیکھا ایک شخص اسلام اوردین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے نکلا ہے۔