لاہور: متعدد روز لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لوپرین کے بعد دل کی دوسری ادویات بھی آج سے دینا شروع کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل شروع کروا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کو خون پتلا کرنے والی ادویات لوپرن اور کولیسٹرول کی دوائی لیپیٹوڑ پہلے سے ہی دی جا رہی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹلیٹس سیلز میں کمی کے باعث کلو پیڈوگرل کی دوائی کو بند کر دیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہیپا رین انجیکشن دینے کی ضرورت نہیں ہے۔