حزب اختلاف آپس میں ہی سیاست کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف آپس میں ہی سیاست کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حزب اختلاف کی بھٹکی ہوئی سوچ اور الجھن سب نے دیکھ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے نہیں بلکہ حزب اختلاف کو حزب اختلاف سے ہی خطرہ ہے۔ جو آپس میں سچ نہیں بول سکتے وہ قوم سے کیا سچ بولیں گے ؟

واضح رہے کہ کراچی سے چلنے والا حزب اختلاف کا آزادی مارچ اپنے راستوں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کے قریب مندرہ پہنچا تو مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کا بیان دیا گیا تاہم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ کا اہتمام ہم نے کیا ہے اور ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی ہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں جلسے کے معاملے پر ن لیگ اور جے یو آئی کے متضاد بیانات

مولانا فضل الرحمان نے جلسہ جمعرات کے بجائے جمعہ کو کرنے کا اعلان کیا اور اس کی وجہ سے آزادی مارچ کی تاخیر بتائی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ پر امن ہے اور کوشش کی جائے گی یہ  پر امن رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن مارچ کے دوران پرامن رہیں اورنظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔


متعلقہ خبریں