جیل میں رکھنا اور نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، فردوس عاشق اعوان

جیل میں رکھنا اور نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کائرہ صاحب! جیل میں بھیجنا اور جیل سے نکالنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے‘‘۔

فردوس عاشق اعوان کو عدالتی اظہار وجوہ نوٹس جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق عدالتوں سے رجوع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مؤقف سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔

آصف زرداری کے لیے پرائیوٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی کے علاجِ معالجے کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے پاکستان میں ادارے آزاد و شفاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے۔

ہم کمزور کو کمزور کر کے نہیں لڑنا چاہتے، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قید و بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زرداری صاحب کو بارہ برس تک جیل میں رکھنے والے آج ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں