اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جے یو آئی (ف) کے جلسہ اور آزادی مارچ کیلئے وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک کا ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ٹریفک ڈائیورشن پلان 31 اکتوبر تا اختتام آزادی مارچ موثر ہو گا، جلسہ میٹرو گراؤنڈ H-9میں منعقد ہو گا،جلسہ کے شرکاء کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کر دی گئی،جس کے مطابق موٹروے اور پشاور جی ٹی روڈ سے آنیوالے شرکاء 26نمبر چونگی براستہ کشمیر ہائی وے،پروجیکٹ موڑ اور جی نائن ٹرن کشمیر ہائی وے دونوں اطراف گاڑیاں پارک کریں گے۔
اسی طرح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ ایکسپریس وے اور مری بھارہ کہو سے آنیوالے حضرات فیض آباد سے ڈھوک کالا خان فلائی اوور سے واپس فیض آباد براستہ 9th ایونیوچوک سے9th ایونیو سروس روڈ ویسٹ پر گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق 26نمبر چونگی سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،شہری آمدورفت کیلئے موٹروے سے اسلام آباد کی طرف آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آبادپیرودھائی،آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس وے اورفیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔
حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے پشاور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آباد پیرودھائی آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔
کشمیرہائی وے جی الیون سے بجانب اسلام آباد چوک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہریوں کی آمدورفت کیلئے حاجی کیمپ چوک سے آنیوالی ٹریفک مہر آباد آئی جے پی روڈ پر موڑ دی جائیگی،جی نائن،جی ٹین،جی الیون سے موٹر وے پشاور اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالے حضرات جی الیون،جی ٹین،جی نائن سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ جی الیون سگنل سے کشمیرہائی وے استعمال کریں۔
ایکسپریس وے،بہارہ کہو،مری اور راولپنڈی جانے کیلئے مارگلہ روڈ سے 9thایونیو سے IJPروڈ یا براستہ فیصل چوک فیصل ایونیو سے فیض آباد سے ہوتے ہوئے ایکسپریس وے،مری روڈ یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں،مری بہارہ کہو سے موٹروے،پشاور اور نیو ائرپورٹ جانیوالے براستہ مری روڈ،راول ڈیم چوک،آئی جے پیروڈ استعمال کریں۔
گولڑہ شریف سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے جی الیون گولڑہ سے آنیوالی ٹریفک جی الیون سروس روڈ سے مارگلہ روڈ استعمال کریں،
زیروپوائنٹ سے جی الیون سگنل تک اسلام آباد کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرزجی سیون،جی سکس،جی فائیو،ایف ایٹ،ایف سیون،ایف سکس،جی ایٹ سے راولپنڈی جانے کیلئے فیصل ایونیو سے براستہ فیض آباد،مری روڈ اور آئی جے پی روڈ جی الیون،جی ٹین،جی نائن،ایف ٹین،ایف ایٹ،ای نائن سے راولپنڈی جانے کیلئے براستہ مارگلہ روڈ نائنتھ ایونیو یا فیصل ایونیو استعمال کریں۔
سبزی منڈی I-10 نیسکام چوک سے بجانب پولیس لائن چوک آنے جانے والی ٹریفک کیلئے فقیر ایپی روڈ پر ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے آئی ٹین بیرونی روڈ سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔
سیون اپ چوک سے بجانب ایجوکیشن چوک بازار سروس روڈ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے H-8/4،H-8/3اور I-9کے رہائشی براستہ سیون اپ چوک سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کی آمد پر اسلام آباد کا سیکیورٹی پلان، پولیس ، رینجرز ، فوج تعینات ہو گی
آئی ٹی پی ریڈیوایف ایم 92.4بھی شہریوں کو خصوصی نشریات کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔ایس ایس پی ٹریفک کی شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔