جے یو آئی کا انتظامیہ سے ہونے والا معاہدہ برقرار ہے، ترجمان فضل الرحمان


سیہون: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے ترجمان طارق خان نے وضاحت کی ہے کہ جے یو آئی کا اسلام آباد انتظامیہ سے جو معاہدہ ہوا ہے وہ تاحال برقرار ہے اور ہم اس کی پاسداری کریں گے۔

شوکت یوسف زئی راستے میں آئے تو ان کو بھی اسلام آباد لے جائیں گے، اکرم درانی

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے جو معاہد ہ کیا گیا ہے وہ ختم نہیں ہوا ہے بلکہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گی۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالمجید ہزاروی نے بھی اس بات کی تردید کی ہے کہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلے میں ’انصاف ٹائیگر فورس‘ تشکیل

ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ خبر آئی تھی کہ جے یو آئی (ف) نے حکومت سے ہونے والا معاہدہ ختم کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں