کراچی : مرکزی بنک کی جانب سےبیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کوبنک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیےسہولت فراہم کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظامات پرکمرشل بنکوں کو تفصیلی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق متبادل انتظامات کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی خواتین و حضرات اپنے متعلقہ بنک سے بذریعہ ای میل/ عام ڈاک رابطہ کریں اوراپنی شناختی دستاویزات جیسے مؤثر پاسپورٹ، ویزا، سی این آئی سی اور نیکوپ (قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی) فراہم کردیں ۔
یہ دستاویزات بائیو میٹرک تصدیق کے لیے بطور متبادل قبول کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس حسبِ معمول استعمال کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹرز کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بنک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق پر اظہار تشویش