بلاول نےلاڑکانہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق فافن رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں بے ضابگیوں پر فافن کی رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے فافن کی رپورٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی ہے ۔

فافن رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ میں کم ٹرن آؤٹ کی صورت میں ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی ہوئی، پی ایس 11 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی شرح کو سست ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ کے 21 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک گھنٹے میں اوسطاً 33 ووٹ ڈالنے کی سست شرح ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب پر بلاول بھٹو زرداری نے سوالات اٹھا دیے

فافن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ جن 21 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کی شرح سست رہی، ان میں سے 17 پولنگ اسٹیشن پر جی ڈی اے کا امیدوار کامیاب ہوا۔


متعلقہ خبریں