’ہر پارٹی کے سینیئر لیڈر سے مثبت جواب مل رہا ہے‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر پارٹی کے سینئیر لیڈرز کی جانب سے مثبت جواب مل رہا ہے۔

حکومتی کمیٹی کے اراکین پرویزخٹک اور شفقت محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے جب میز پر بیٹھیں گے تو بات ہوگی۔

پرویزخٹک نے کہا جب پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تو الیکشن میں دھاندلی اور پانامہ لیکس جیسے مسائل تھے اور ہماری بات کسی نے نہیں سنی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کو بڑا دھچکا

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے بات نہ کی اور بعد میں کوئی مسئلہ پیدا ہوا اس کی ذمہ داری بھی ان پر ہوگی۔  اگر بات نہیں کریں گے تو ان کا ایجنڈا کوئی اور ہے۔

حکومتی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہم نے اپنے کارڈز اوپن کر دیے ہیں اور مجھے امید ہے ہم سے اپوزیشن والے بات کریں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اراکین اپوزیشن کے پاس چل کر جائیں گے، اگر ان کو پاکستان اور کشمیر سے محبت ہے تو آکر بات کریں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  اس وقت ہماری سرحدوں پر کشیدگی ہے اگر مودی کو انہوں نے خوش کرنا ہے تو یہ ہم سے بات نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے  آج تک اسمبلی میں کوئی ڈیمانڈ پیش نہیں کی اور ہم سینیئر لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا ہے کیوں کہ حکومت سنجیدہ ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اداروں کو اٹیک نہ کریں، ریاست کے ستون کو اٹیک نہ کریں، اگر کوئی رٹ کو چیلنج کرے گا تو قانون اپنے راستے پر چلے گا۔


متعلقہ خبریں