آزادی مارچ: حکومتی کمیٹی نے حزب اختلاف سے رابطے شروع کردیے

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں اس کمیٹی کو تشکیل دیا گیا تھا۔

کمیٹی کے قیام کے بعد وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو بھی پیغام پہنچا دیا گیا ہے اور جمعے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ سے چھ ارکان پر مشتمل حکومتی کمیٹی کے ناموں کا اعلان آج شام ہو جائے گا جبکہ پرویز خٹک پرامید ہیں کہ دو سے چار دن میں مذاکرات میں پیش رفت ہو جائے گی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ وقت دھرنے کے لیے مناسب نہیں ہے، دنیا بھر  میں اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مذاکرات کے لیے عمران خان کے مستعفی ہونے کی شرط رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہ گزشتہ روز واضح کیا کہ وزیراعظم کے استعفے سے پہلے مذاکرات نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں