ڈیم فنڈ بنانے میں حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا

ڈیم فنڈ بنانے میں حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا

فائل فوٹو


لاہور: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنایا تھا اس میں حکومت ملوث نہیں ہے

آنکھوں کےمرض میں مبتلا بچےکی عیادت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ کا اکاؤنٹ اور رقم سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

قبل ازیں فیصل واوڈا یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ شہری ڈیم فنڈ میں نقد عطیات دینے کی بجائے  کراس چیک یا بینک ٹو بینک ٹرانزیکشنز کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ڈیم چندہ مہم پر حکومت کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری ڈیم فنڈ میں نقد عطیات نہ دیں، فیصل واوڈا

واضح رہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ملک میں ڈیموں کی تعمیر کی پر زور دیا تھا اور اسی سلسلے میں دس لاکھ روپے عطیہ کرکے ایک فنڈ قائم کیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ڈیم فنڈ کے قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی اس مہم کا حصہ بن گئے تھے، انہوں نے ملکی بقاء کے لیے ڈیموں کی ضرورت بتاتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں سے امداد کی اپیل کی تھی۔

سابق چیف جسٹس اورموجودہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کیے گئے ڈیم فنڈ میں اب تک 11 ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مختلف ممالک میں ڈیم فنڈ کے لیے رقوم حاصل کرنے کے لیے تقریبات میں شرکت کی جس میں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سمیت کئی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔


متعلقہ خبریں