گھریلو مرغبانی اسکیم : وزیراعلی خیبر پختونخوا نے  200خواتین میں 5، 5مرغیاں تقسیم کیں


پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہاہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا مذاق اڑانے والے دیکھ لیں آج ان منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے جن پر مخالفین مذاق اڑایا کرتے تھے۔ 

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فضل الرحمان کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی اگلے باری بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

کے پی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کردیاہے ۔ جس کے لیے ابتدائی طور پر 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کردیا گیا۔

وزیراعلی محمود خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھو لیا۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں۔ پاکستان ترقی کررہا ہے ۔  مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتیں انتظار کریں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں ۔ گزشتہ دس سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھےپہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم  کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کے تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس پر 80 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مرغی پال اسکیم مؤخر، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

 


متعلقہ خبریں