فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کا ناقص معیار سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا، سابق کرکٹرز سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹری پرشدید تنقید کی ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پروفیشنل کمینٹیٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہےجو اب بند ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری چینل کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا، ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک صارف نے سرکاری ٹی وی کے پروڈکشن کے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے کہ پی ٹی وی اپنا معیار بہتر کرے، طارق سعید کے علاوہ تمام کمنٹیٹرز بہت خراب کمنٹری کر رہے ہیں‘۔
I always said @PTVSp0rts should work on production quality. Poor camera work, graphics are pathetic and last but not the least terrible commentators and commentry. Tariq saeed is the only exception.#NationalT20Cup @DrNaumanNiaz @TheRealPCB
— Zahid ali khan (@familiarzahi) October 13, 2019