‘نوازشریف ڈیل پر رضامند تھے لیکن مریم نے انکار کردیا’

بغاوت کا مقدمہ، نامکمل شواہد پر کارروائی روک دی گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف حکومت کیساتھ ڈیل کرنے پر رضامند تھے لیکن پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے انکار کردیا۔

ملک کے معروف صحافی عارف حمید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے اتنی بلند آواز میں گفتگو کی کہ جیل انتظامیہ اکھٹی ہو گئی۔

مریم نواز نے والد کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ والدہ نے آپ کو مجھے پارٹی کی سربراہی سونپی ہے شہباز شریف سربراہ نہیں ہو سکتے۔

صحافی نے کہا کہ حسن، حسین اور مریم نواز پیسہ واپس کرنے پر رضا مند نہیں جب کہ تہمینہ دولتانہ نے بھی خاندانی تعلقات میں ثالثی کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ نواز شہباز ملاقات میں سابق وزیراعظم کو نتائج سے آگاہ کیا تھا لیکن نوازشریف بیٹی کے سامنے ہار گئے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ شہباز شریف اپنے بھائی کے کہنے پر کچھ صاحب اختیار لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ن لیگ تمام پیسوں کا دس فیصد دینا چاہتی ہے لیکن رقم ہونے کے سبب ڈیل نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی کو باپ کی جگہ دیتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے کہنے پر دریا میں بھی چھلانگ لگا دیں گے، وہ غیرت مند باپ کے بیٹے ہیں اور نوازشریف سے زیادہ مضبوط ہیں۔


متعلقہ خبریں