آزادی مارچ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے حمایت کا اعلان کردیا

تحریکا انصاف

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا۔

محمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


متعلقہ خبریں