سانحہ صفورا، فوجی عدالت کے حکم نامے کی تفصیلات طلب


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے ملزمان کی دائر اپیلوں پر فوجی عدالت کے حکم نامے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

جمعہ سندھ ہائی کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کے وکیل حشمت حبیب کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے فوجی عدالت کے حکم نامے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنارکھی ہے۔

سانحہ صفورا چورنگی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب 14 مئی 2015 کو اسماعیلی برادری کی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وفاقی حکومت نے سانحہ صفورا کا مقدمہ مارچ 2016 میں فوجی عدالت بھیجا تھا۔ یہ خاص عدالت 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کی گئی تھی۔

ملزمان کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔


متعلقہ خبریں