خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس،2پولیس اہلکاروں سمیت 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

crime-scene

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث  دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزموں کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں چھ ملزموں کو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی  کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزموں سے پوچھا کہ کیا مدعی مقدمہ خاتون نے انہیں دیکھا ہےجس پر ملزموں نے نفی میں جواب دیا۔

عدالت نے کہا کہ جب تک ساٹھ افراد نہ ہوں  شناخت پریڈ نہیں ہوسکتی۔ تفتیشی افسر ساٹھ افراد کا بندوبست کریں لیکن پولیس آئی او ایسا نہ کرسکے، جس پر عدالت نے کل کا وقت دے دیا ۔

عدالت نے ملزموں کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزموں میں پولیس اہلکار سرفراز اور ملک دانش کے علاوہ عبد الرزاق،نعیم،کامران ملک اور لیاقت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام، لڑکی بیان سے کیوں مکر گئی؟

دو پولیس اہلکاروں کا چار ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نارتھ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ایک خاتون سے گینگ ریپ کا انکشاف  چند روز قبل ہوا ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے گھناؤنے فعل میں ملوث پیٹی بھائیوں کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس اہلکار سرفراز ڈی آئی جی ویسٹ آفس ، ملک دانش گلشن معمار تھانے میں تعینات ہے،مقدمے کے  متن میں کہا گیا ہے کے واردات 26ستمبر کی دوپہر کو ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملزموں نے اسلحے کے زورپر گھر میں داخل ہوکر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزم دانش اور سرفراز چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں