اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سےمتعلق سوشل میڈیا پرموجود خبریں جھوٹی ہیں۔
نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کابینہ کی تبدیلی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
After meeting the PM just now I can confirm that a list of cabinet changes being circulated on SM is totally false and there is no truth in it. Our adversaries continue to indulge in fake messages to create divisions in the party. But that is not going to happen.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) October 2, 2019
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لکھا کہ ہمارے مخالفین جھوٹی خبروں کے ذریعے پارٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین تحریک انصاف میں دراڑیں پیدا نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں:کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اسد عمر
واضح رہے کہ مختلف وٹس ایپ گروپ ،ٹوئٹر اور فیس بُک پر ایک فہرست گردش کررہی ہے جس میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل دکھایا گیاہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست میں سب سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کانام ہے اور انہیں وزیر منصوبہ بندی وترقی بتلایا گیاہے۔
نئی فہرست میں فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان ، ڈاکٹرشیریں مزاری اور شفقت محمود سمیت دیگر وزرا کے محکمے بھی مختلف بتائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع