اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب بہت بڑی تقریب ہےاور ہم اس افتتاحی تقریب کےلیے بہت خوش ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے پوری تیاری کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سکھ برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پور راہداری منصوبہ, بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ