وقت آنے پر کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے، باجوہ

فوٹو: فائل


 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری روح ہے اور ہم وقت آنے پر کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر سے آئے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا ہے، کشمیری نوجوان اپنے آپ پر اور قومی قیادت پر مکمل یقین رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج جان بوجھ آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے اور نہتے عوام کو محصور رکھنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ضرورت پرنے پر اپنے بہن مایوس نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں