نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 55 طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا گیا

نشتر اسپتال ملتان

فائل فوٹو:نشتر اسپتال ملتان


ملتان:نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 75 فیصد حاضری نہ ہونے پر 55 طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا گیا۔

یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ اس سال 55 فرسٹ ائر کے طلبہ حاضری کم ہونےکی وجہ  سے امتحان  میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے  پورے سال کا نصابی اور غیر نصابی شیڈول بھی تیار  کر لیا گیاہے۔ 36 ہفتوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات میں داخلہ کے لیے طلبہ کی حاضرہوں کا تناسب 75 فیصد مقرر کیا گیا،

وائس چانسلر مصطفے کمال پاشا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے بار بار ان طلبہ کو سمجھایا کہ پڑھائی پر توجہ دیں کلاسیز پوری لیں مگر انہوں نے کسی ٹیچر کی بات نہ سنی ۔

یہ بھی پڑھیے: نشتر اسپتال ملتان میں ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا


متعلقہ خبریں