جسٹس گلزار احمد نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھالیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر جج جسٹس گلزار احمد نےبطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھالیاہے۔ 

جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا  حلف لیا۔

گزشتہ رات چیف جسٹس پاکستان  آصف سعید خان کھوسہ عمرے کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینیئر وکلاء ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اس سے قبل  30جولائی کو ایک ہفتے کیلئے روس بھی گئے تھے ۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ روس کے دورے پرگئے تھے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس وقت کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عظمت سعید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

 


متعلقہ خبریں