عمران خان کا آئندہ عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ


لاہور:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین عام انتخابات میں پنجاب کی تین اور خیبر پختونخوا کی دونشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے میدان میں اتریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پارٹی ممبرشپ حاصل کرنے کے لیے مہم جاری ہے۔ آئندہ تین ماہ میں ہر حلقے سے نئے پارٹی ممبران کی رجسٹریشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز مارچ کے آخر میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا دعوی تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں عمران خان اور ان کی جماعت نے اصلی اپوزیشن کا کردار نبھایا ہے۔


متعلقہ خبریں