پی ایس ایل تھری، دفاعی چیمپئن بڑا ہدف دینے میں ناکام


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

میچ کے آغاز میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

کامران اکمل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ 27 کے ٹوٹل پر گری۔ اوپنر بلے باز تمیم اقبال گیارہ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوائن سمتھ میدان میں آئے تو کنگز بالر کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 71 اسکور بنائے۔  ڈیوائن اسمتھ 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسمتھ نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چھکے اور چار چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

زلمی کی جانب سے محمد حفیظ سات، حارث سہیل ایک، ابتسام شیخ دو، ڈیرن سیمی دو، کرس جورڈن ایک اورعمید آصف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں