سلطانز کو اپ سیٹ شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی فتح اپنے نام کر لی


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کی جانب سے دیا گیا 114 رنز کا ہدف اسلام آباد نے تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آئی توسلطان بالرز نے 114 رنز کے ہدف کا تعاقب مشکل بنا دیا۔

معمولی ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

یونائیٹڈ اوپنر لیوک رونکی بغیر کوئی رن بنائے سلطانز بالر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

صاحبزادہ فرحان نو رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند کا شکار ہوئے۔ تیسری وکٹ 47 کے مجموعی اسکور پر گری۔ والٹن 28 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بالر عمران طاہر نے 63 کے مجموعی اسکور پر لگاتار دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ عمران طاہر نے گیارہویں اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر آصف علی اور آندرے رسل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسین طلعت نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ فہیم اشرف بھی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگاکارا تھے ۔ اوپنر کھلاڑی چھ رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان شعیب ملک اور کیرن پولارڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

کیرن پولارڈ نے کپتان شعیب ملک کے ساتھ مل کرمزاحمت کی کوشش کی۔ 85 کے مجموعی اسکور پر کیرن پولارڈ(28)، آندرے رسل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک (35)نے مجموعی اسکور میں دس رنز کا اضافہ کیا اور آندرے رسل کی ہی گیند کا شکار ہو گئے۔

سلطانز کی جانب سے احمد شہزاد گیارہ رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر کراس کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔


متعلقہ خبریں