اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس چوبیس ستمبر سے شروع ہوگا

اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس چوبیس ستمبر سے شروع ہوگا جس کا ایجنڈا تیس آئٹمز پر مشتمل ہو گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا خط بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل پولیو کے خاتمے کے لئے علماءکے کردار کے معاملے پر بھی غور کریگی۔

بچوں کی خرید و فروخت اور جنسی استحصال ،تصاویر اور فلموں کا معاملہ بھی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسی طرح قمری کلینڈر،کم سنی کی شادی اور طلاق ثلاثہ سے متعلق پنجاب حکومت کی قانون سازی کا معاملہ بھی کونسل کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکیوں کو عدالت کی حمایت کا معاملہ بھی کونسل کےا یجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

مسلمان لڑکیوں کا چینی غیر مذہب لڑکوں کے ساتھ شادیوں کا معاملہ بھی کونسل کے ایجنڈے میں رکھا گیاہے۔

عمررسیدہ خواتین کے ساتھ شادی اور حکومتی وظیفے کا معاملہ بھی کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ سود کا خاتمہ،ذہنی مریضوں کو پھانسی کی سزا اور جبری تبدیلی مذہب کا معاملہ کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ناجائز نومولود بچوں سے متعلق وزارت داخلہ کے بل کا جائزہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل لے گی۔ اسی طرح ملک میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سے متعلق ایجنڈا بھی کونسل کے اجلاس میں شامل کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا تین طلاقوں پر علما سے مشاورت کا فیصلہ


متعلقہ خبریں