دہشت گردی سے پاکستان کا عالمی تشخص متاثر ہوا، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔ ماضی پر رونے کے بجائے مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے دو روزہ نیشنل آرٹسٹ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا آرٹس اور کلچر کے ساتھ گہرا لگاؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی خوش آئند ہے۔ ملک میں امن کی وجہ سے فلمی صنعت بحال ہوئی ہے۔

وزیرمملکت نے تسلیم کیا کہ ماضی میں آرٹسٹوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ وزیراعظم کنونشن کے اختتامی روز فلم اور کلچرل پالیسی کا اعلان کرینگے۔

معاشرتی رویوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی زبان سے بہت دور ہوچکے۔ ہم اردو غلط بول کر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے خبر نہ چلائے۔ غلط خبر سے پاکستان کا تشخص متاثر ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلیے چین کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ فلموں کا تبادلہ کریں گے اور نمائش کے لیے بھی لگائیں گے۔ سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے نئی کلچرل پالیسی تشکیل دی جارہی ہے اور کنونشن کا مقصد  آرٹسٹوں سے ان کی قیمتی تجازیر بھی لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روشن اقدار کے ساتھ تنگ نظری کی وجہ سے گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں